• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف دو مقدمات میں دہشتگردی دفعات حذف، کیسز سماعت کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹس کو ارسال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم عمران خان وغیرہ کے خلاف دو مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرتے ہوئے کیسز سماعت کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹس کو بھجوا دیا۔ پیر کو 2014ء دھرنا سے متعلق دائر مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نےشریک ملزم کی جانب سے مقدمات سے دہشتگردی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد دو مقدمات سے دہشتگردی دفعات حذف کرنے کا حکم سنادیا اورمزید سماعت کیلئے دونوں مقدمات ڈسٹرکٹ کورٹس کو بھجوا دیے۔عمران خان وغیرہ پر2014ءدھرنا کے دوران پی ٹی وی، پارلیمنٹ پر حملہ سے متعلق مقدمات درج کیے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید