• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ بیٹی، عمران کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت آج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے پر دائر نااہلی کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو لکھا خط ریکارڈ پر رکھنے کی اجازت دی جائے۔ الیکشن کمیشن کو لکھا ہے کہ سات نشستوں پر حلف نہیں لوں گا۔ درخواست گزار نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کی سات نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن پیش کیا تھا۔ عمران خان نے رکن اسمبلی نہ ہونے پر کیس ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ عمران خان نااہلی کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید