اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا معاملے پر الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 7مارچ کو کریگا- مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے سماعت 14 مارچ کو ہو گی کاز لسٹ کے مطابق عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت بھی 7مارچ کو ہو گی،مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن معاملے پر الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 14 مارچ کو کریگا،احسن اقبال اور شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ،مسلم لیگ (ن) کو31دسمبر تک انٹرا پارٹی الیکشن کرانا تھے اور انہیں دو ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔