• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی: نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے17افراد زخمی

Latest News
کراچی.........کراچی میں نئے سال کی آمد پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 17افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن اقبال، لائنزایریا اور پی آئی بی کالونی، ڈیفنس، کلفٹن، صدر اور اولڈ سٹی ایریا میں ہوائی فائرنگ ہوئی ہے۔

کراچی شہر میں نئے سال کی آمد پر جہاں جشن کا سماں تھا، وہیں شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 17افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں 4زخمی جناح اسپتال، 3سول اسپتال، 2عباسی شہید اسپتال اورشہر کے مختلف اسپتالوں میں بھی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔
تازہ ترین
تازہ ترین