چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مارچ کو پیشی کے لیے رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکیورٹی اور دیگر ایس اوپیز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد کےکمرہ عدالت میں انٹری پاس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی۔
اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
عمران خان کے وکلاء کو پندرہ ناموں کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پانچ پانچ ناموں کی لسٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو 30 صحافیوں کی لسٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں 8 مارچ سہ پہر 3 بجے سے پہلے تمام متعلقہ افراد کی لسٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو عدالت عالیہ اسلام آباد نے اقدام قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک کےلیے منظور کی تھی۔