• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریکیں چلانا عمران خان جیسے ایرے غیرے کا کام نہیں، حافظ حمد اللّٰہ

کوئٹہ ( آئی این پی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تحریکیں چلانا عمران خان جیسے ایرے غیرے کاکام نہیں سابقہ تحریکوں کی طرح انکی جیل بھرو تحریک کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی یوٹرن ماسٹر عمران خان تین روزہ ہوائی تحریکوں سے مقاصد کا حصول چاہتا ہے جو ناممکن ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ جامعہ امام ابوحنیفہ ضلع چارسدہ کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے دیگر صوبائی و ضلعی رہنماؤں سمیت ممتاز علمائے کرام نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مولانا حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ قوم جان چکی ہےکہ یہ شخص اقتدار کے پیچھے اعصابی مریض بن چکاہے صبح کی کہی بات سے رات کو مکر جانے والا قومی قیادت کا اہل نہیں سیاست کی بجائے انہیں سیاست سے دور رہ کر پاگل خانے میں ایڈمٹ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ہوس اقتدار میں ذہنی توازن کہو بیٹھنے والے عمران خان کے قریبی دوستوں کو پہلے بھی مشورہ دے چکے ہیں کہ اس شخص کااعصابی علاج کرایا جائے انہوں نے کہاکہ قوم مزید ڈرامہ بازیوں کا شکار نہ بنے۔
کوئٹہ سے مزید