وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کےلیے خود کو واش روم میں بند کرلیا۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ کنفرم اطلاعات ہیں کہ آج عمران خان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو کمرے میں بند کرکے کُنڈی لگالی۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اُس کے بعد بھی تسلی نہیں ہوئی تو اِس نے خود کو واش روم میں بند کر لیا۔