• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز بیانات، پیمرا نے عمران کی لائیو یا ریکارڈڈ تقاریر پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (ایجنسیاں)پاکستان میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اشتعال انگیز بیانات کے باعث سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

تمام سیٹلائیٹ چینلز کو احکامات جاری کرتے ہوئے پیمرا نے کہا کہ پابندی آرڈیننس کے سیکشن 27کے تحت عائد کی گئی ہے

 عمران خان اپنی تقاریر اور بیانات میں ریاستی اداروں پر متواتر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، پیمرا نے کہا کہ عمران خان اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں، ان کے بیانات سے نقص امن کا خطرہ ہے

 سابق وزیر اعظم عمران خان کی ریکارڈ شدہ یا براہ راست تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی ہو گی،پیمرا نے مزید کہا کوئی ٹی وی چینلز کسی بھی صورت میں عمران خان کا بیان، گفتگو، پریس کانفرنس، تقریر براہ راست یا ریکارڈڈ نشر اور ٹیلی کاسٹ نہیں کر سکتا۔

دریں اثناء احکامات کی خلاف ورزی پر پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کا لائسنس پیمرا آرڈیننس کے تحت معطل کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید