• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی اور عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق وفاقی عامر کیانی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کرکے شہریوں سے فراڈ کیا گیا، مقدمے میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن کے مطابق نامزد ملزمان میں عامر کیانی کا بیٹا فہد کیانی بھی شامل ہے جبکہ محکمہ مال کے دو پٹواریوں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان نے موضع ہتھیال میں غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے دھوکا کیا، ہاؤسنگ سوسائٹی کے پاس آر ڈی اے کا این او سی نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید