اسلام آباد (این این آئی)توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی طلبی کے باوجود نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہوئے۔نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو جمعرات کو اڑھائی بجے طلب کر رکھا تھا، طلبی کے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو اڑھائی بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی اس کے باوجود عمران خان کی جانب سے کوئی بھی نیب آفس پیش نہ ہوا۔سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ سے دوست ممالک سے تحفے میں ملنے والی 6 گھڑیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔