• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اور معاشرتی استحکام کے لیے دعائیں مانگیں، جہاں استحکام کی دعا کی وہاں یہ بھی دعا کی کہ اللّٰہ عمران خان کو عقل دے۔

سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جھوٹے وعدے کرنے والا جھوٹے خواب دکھا رہا ہے، جو شخص بھی اس کے خلاف آواز اٹھاتا ہے سوشل میڈیا اس کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایک شخص اپنی وزارت کھو جانے کی وجہ سے دماغی توازن کھو بیٹھا ہے، مردم شماری پر تمام ہی جماعتوں کو کچھ نہ کچھ تحفظات ہیں، کوئی بھی ملک جب پیسےدینا چاہتا ہے تو وہ اس ملک میں استحکام چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ہر کسی کو برابری کی بنیاد پر انصاف ملے، وہ خود کورٹس میں پیش نہیں ہو رہے، اس ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

گورنرسندھ کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ فیصلے لینے چاہئیں جس سے پاکستان میں استحکام ہو، عمران خان ملک کے تحفظ کے ضامن ادارے کو بھی سیاست میں بدنام کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید