• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں نے گھر پہنچ کر فون دیکھا، بیٹری ختم ہورہی تھی۔
اسے چارجنگ پر لگادیا۔
بیوی کا چہرہ دمک رہا تھا۔
میں نے یونہی کہا، ’’سناؤ، دن کیسا گزرا؟‘‘
بیوی کہنے لگی، ’’آج میں شاپنگ مال گئی تھی۔
ایک دکان پر خواتین کا ہجوم تھا۔
ایک اسمارٹ ڈیوائس دھڑادھڑ فروخت ہورہی تھی۔
میں بھی خرید لائی۔‘‘
میں نے بے دھیانی سے بات سنی۔
فون چیک کیا، بہت سست چارج ہورہا تھا۔
پھر بے زاری سے پوچھا،
’’کیا کرتی ہے وہ ڈیوائس؟‘‘
بیوی نے کھلکھلاتے ہوئے کہا،
’’شوہر دفتر سے گھر آئے تو اس کے فون کی بیٹری پی جاتی ہے۔‘‘
تازہ ترین