• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں افطار پارٹی

British High Commissioner Gave Iftar Party In Honour Of Pakistani Team
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ شروع ہونے والا ہے، آج لاہور کے برطانوی قونصل خانے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم برٹش کونسل لاہور پہنچی تو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور ٹیم کے دیگر عہدیداروں سمیت ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے،کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو بنوایا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر شہریار خان نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کا مورال بہت بلند ہےٹیم کامیاب لوٹے گی،نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹائیگر ہیں۔

کرکٹر محمد حفیظ نے توقع ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم دورہ برطانیہ کے دوران بہتر کھیل پیش کرے گی۔
تازہ ترین