• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کبھی کبھی بچوں کو بھی تھانہ دکھانا چاہئے۔
کل میں بارہ سالہ بیٹے کو لیاری تھانے لے گیا۔
وہاں ایک دوست پولیس افسر تعینات ہے۔
ہم باتوں میں لگے، بیٹا ایک دیوار کے سامنے جا کھڑا ہوا۔
اس پر کسی ملزم کا فوٹو لگا تھا اور سر کی قیمت لکھی تھی۔
’’بیٹے! کیا دیکھ رہے ہو؟‘‘ سنتری نے پوچھا۔
’’یہ فٹبالر ہے نا؟‘‘ بیٹے نے کہا۔
’’ہاں، آپ کو کیسے پتا چلا؟‘‘ سب حیران رہ گئے۔
’’پچھلے سال ہم اسپین گئے تھے۔‘‘ بیٹے نے بتایا،
’’وہاں کلب میں اسی طرح فٹبالرز کی تصویروں کے ساتھ ٹرانسفر فیس لکھی جاتی ہے۔‘‘
تازہ ترین