• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں چاہتی ہوں کہ میرا بچہ پبلک میں مجھے شرمندہ کرے، بھارتی سنگھ

بھارتی سنگھ نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے شو میں بطور مہمان شرکت کی
بھارتی سنگھ نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے شو میں بطور مہمان شرکت کی

بھارتی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی خواہش ہے اُن کا بچہ اُنہیں پبلک میں شرمندہ کرے۔

بھارتی سنگھ نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو کے شو ’مرچی پلس‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے اپنی زندگی اور پیشے سے متعلق بات کی۔

بھارتی سنگھ کا کہنا تھا کہ کامیڈی کی جانب بہت کم لڑکیاں آتی ہیں کیوں کہ سب کی زیادہ تر خواہش ہیروئن بننا ہوتی ہے، کوئی لڑکی کامیڈین نہیں بننا چاہتی۔

بھارتی سنگھ نے اپنے بیٹے لکش سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں شرارتی بچے پسند ہیں، بچوں کو ضدی ہونا چاہیے، اُن کی خواہش ہے کہ اُن کا بیٹا لکش عرف ’گولا‘ مال میں شاپنگ کے دوران زمین پر لیٹ کر سب کے سامنے اُنہیں شرمندہ کرے۔

بھارتی سنگھ کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری عوامی مقامات پر بچے کی وجہ سے بے عزتی ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید