• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر پیشہ ورانہ پولیس رویوں کی شکایات کیلئے کمپلینٹ سروس شروع

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کے ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نےنامناسب اور غیر پیشہ ورانہ پولیس رویوں کی شکایات کے لیے واٹس ایپ کمپلینٹ سروس کا آغاز کر دیا ۔ اسلام آباد پولیس موبائل پٹرولنگ، ایگل سکواڈ اور ناکوں پر موجود افسران و اہلکاروں کی طرف سے ناروا سلوک، نکاح نامہ طلب کرنا، غیر ضروری کاغذات چیکنگ کے بہانے ہراسگی اور رشوت طلب کرنے کی شکایات کی صورت میں شہری اپنی شکایت کی تفصیل بمعہ پولیس افسران و ملازمین کی تصاویر اور لوکیشن ڈی آئی جی آپریشنزاسلام آباد سید شہزاد ندیم بخاری کے واٹس ایپ نمبر 03300260022 پر بھیج سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید