• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایک دن میں نے اُن فرشتوں سے،
جو میرے کندھوں پر بیٹھے رہتے ہیں،
سوال کیا کہ کیا بری اور اچھی سوچ پر بھی گناہ ثواب ملتا ہے؟
فرشتوں نے اثبات میں سر ہلایا۔
میں نے دریافت کیا،
’’کون سا خیال سب سے اچھا ہوتا ہے؟‘‘
ایک فرشتہ مسکرایا،
’’نیکی کرنے کا خیال۔‘‘
میں نے سرگوشی کی،
’’اور گناہ کا خیال سب سے برا ہوتا ہوگا؟‘‘
دوسرے فرشتے نے کہا،
’’ایک خیال اس سے بھی برا ہے۔‘‘
میں نے پوچھا، ’’وہ کیا؟‘‘
دونوں نے یک زبان ہوکر بتایا،
’’کسی کو گناہ گار قرار دے کر خود سزا دینے کا خیال۔‘‘
تازہ ترین