• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان سینا نے مودی کی امریکی صدر سے ملاقات کی تصویر کیوں شیئر کی؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن کے ساتھ تصویر شیئر کر دی۔

جان سینا نے انسٹا گرام پر جو تصویر شیئر کی ہے اس سے ان کے مداحوں کو ان کے ریسلنگ رِنگ میں کیے جانے والے ایکشن کی یاد آ گئی۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نریندر مودی نے امریکی صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات کے دوران جان سینا کی طرح کا انداز اپنایا ہوا ہے۔

ریسلر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کچھ لکھا نہیں گیا جبکہ کچھ ہی دیر میں اسے لاکھوں اکاؤنٹس سے پسند کیا گیا اور کئی لوگوں نے اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید