کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں مسلح ملزمان چوکیدار سمیت 5افراد کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جانور لیکر فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 2میں روٹ نمبر 4 jکے آخری اسٹاپ پر کے قریب پلاٹ پر قربانی کے لئے جا نور رکھے گئے تھے کہ اس دوران مسلح ملزمان نے چوکیدار عرفان اور دیگر افراد 5افراد کو رسیوں سے باندھ کر 3 بیل لیکر فرار ہوگئے ، مذکورہ جانور وں کی مالیت 7سا لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے، پولیس نے وادات کا مقدمہ نمبر 395/2023چوکیدار عرفان کی مدعیت میں درج کرلیا۔