کراچی (این این آئی) کراچی میں ناردرن بائی پاس پر لگنے والی مرکزی مویشی منڈی میں جانور زیادہ ہیں لیکن خریدار کم رہے۔منڈی میں مختلف علاقوں سے آنے والے کچھ بیوپاری جانور بیچ کر اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو گئے ہیں جبکہ کچھ خریداروں کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔اس حوالے سے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال خرچے بہت ہیں۔لوگوں کی قوت خرید کم ہو گئی ہے۔