پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق نگراں کمیٹی میں خرم شیر زمان کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
کراچی کمیٹی میں عالمگیر خان، عطاء اللّٰہ، فہیم خان، آفتاب جہانگیر، ارسلان تاج، سعید آفریدی، راجہ اظہر، مبشر حفیظ، مسرور سیال اور ایڈووکیٹ عبدالوہاب شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں کمیٹی میں شہاب امام کو سیکریٹری کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کی تنظیم کو تحلیل کیا گیا تھا۔