کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
آج صبح صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ ملیر اور اطراف کے علاقوں میں بادل بغیر گرج چمک کے برسے۔
ملیرہالٹ، رفاع عام اور اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 9 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹا ہے جس میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کل بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی تھی۔