کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 14.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
جناح ٹرمینل پر 9.4 اور اولڈ ایئرپورٹ پر 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں آج سے 11 جولائی تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود رہے گا۔