• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک ٹرانسپورٹ پر فوکس لازمی، کراچی کو مزید بسوں کی ضرورت ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر لازمی فوکس کرنا چاہئے، عوام کے لیے ٹرانسپورٹ اور سفر سے متعلق مسائل کو ترجیح دی جائے، کراچی کے عوام کو مزید بسوں کی ضرورت ہے،جس کے لیے حکومت اقدامات کرتی رہے گی، ہم چاہتے ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے۔ وہ ہفتے کو یہاں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کے 9ویں اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ایس ایم ٹی اے بورڈ کے 8ویں اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید