دھابیجی(این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کا بہت احترام ہے، کراچی کے حوالے سے جو بات کی ہے اس کیلئے مرتضیٰ وہاب سے کہا ہے کہ وہ اسکا جواب دیں۔ سید مراد علی شاہ نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زون کو ڈیولپ کرنے والے ادارہ زیڈ ٹی بی کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اس منصوبے کو مکمل کرلے ، بلاول بھٹو صاحب تو چار مہینے میں وزیر اعظم بن جائینگے۔ واضح رہے کہ اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے کراچی کو رہائش کیلئے دنیا کے بدترین شہروں میں شامل کیا ہے۔