• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، 20 کلو کا تھیلا 3200 روپے

کراچی (این این آئی) شہرقائد کے رہنے والے ملک میں سب سے مہنگا آٹا خرید رہے ہیں ، کراچی میں20کلو آٹے کا تھیلا3200روپے میں دستیاب ہے۔ وفاقی اداہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کراچی میں20کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوا، حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 140روپے تک مہنگا ہو کر 3040روپے میں دستیاب ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خضدارمیں ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 300روپے تک مہنگا ہوا ہے۔اسلام آباد میں ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 106روپے مہنگا ہوا، راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا 133روپے اور گوجرانوالہ میں 27روپے مہنگا ہوا، سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا200 روپے جب کہ لاہور میں 100 روپے مہنگا ہوا۔بہاولپور میں ایک ہفتے میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 146 روپے بڑھی، ملتان میں 93 روپے، ایک ہفتے میں سکھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 120روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔اسکے علاوہ لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 160 روپے، پشاور میں 50روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے دوران بنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 100 روپے تک بڑھی جبکہ کوئٹہ میں حالیہ ہفتے میں آٹے کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوا۔
اہم خبریں سے مزید