کراچی (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کر اچی میں اتوار اور پیر کو تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ کراچی میں23اور 24جولائی کو تیز بارش ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا 23اور 24جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں تیز بار ش کا امکان ہے۔
چیف میٹرو لوجسٹ نے کہا کہ مون سون کا یہ اسپیل 25اور26جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔