• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کمسن بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے کمسن بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

کراچی کی مقامی عدالت میں ملزم عبدالجبار کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

ملزم عبدالجبار نے اندراج مقدمہ پر عبوری ضمانت حاصل کی تھی، دوران سماعت عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم کے خلاف اُس کی اہلیہ نے 15 جولائی کو سعید آباد تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا، مدعیہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کمسن بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا۔

وکیل مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم کو جسمانی ریمانڈ کےلیے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید