• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کراچی دشمنی میں بدترین انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدترین انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے، جن علاقوں کے لوگوں نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو مسترد کیا اور ووٹ نہیں دیئے ان علاقے کے لوگوں کو دانستہ طور پر پینے کے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کیا جا رہا ہے، قبضہ میئر مرتضی وہاب کی منظوری سے نا رتھ کراچی، نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن کے لوگوں کے پانی کے جائز کنکشن کا ٹنا ظلم اور انتقام کی بدترین مثال ہے، جماعت اسلامی اس پورے عمل کو بے نقاب کریگی، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی 15سالہ نا اہلی اور ناقص کارکردگی کے باعث پانی کی قلت اور بحران پورے شہر میں ہے اور پانی کی غیر منصفانہ تقسیم، پانی چوروں اور ٹینکر مافیا کی سرکاری سرپرستی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے، جماعت اسلامی پانی کے جائز کنکشن کاٹ کر پوری کی پوری آبادیوں کو پانی سے محروم کرنے، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم، غیر قانونی ہائیڈرینٹ، ٹینکر مافیا اور پانی چوروں کی سرکاری سرپرستی کے خلاف پیر31 جولائی کو شہر کے 10اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کریگی جبکہ جمعہ 4اگست کو واٹر بورڈ کے دفتر پر دھرنا دے گی، ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پانی بند کرنا اور بجلی مہنگی کرنا عوام کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔