• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک اسٹینڈ پر تمام جعلی لیز کو فوری منسوخ کردیا جائے، میئر کراچی کی ہدایت

میئر کراچی نے کہا کہ ٹرک اسٹینڈ کی زمین پر تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے گا۔
میئر کراچی نے کہا کہ ٹرک اسٹینڈ کی زمین پر تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت ٹرانسپورٹ کی مختلف تنظیموں کا اجلاس ہوا، جس میں کیماڑی ٹاؤن کے چیئرمین ہمایوں خان، لیاری کے یو سی چیئرمین غلام یاسین خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ ٹرک اسٹینڈ پر تمام جعلی لیز کو فوری منسوخ کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک اسٹینڈ کو ماسٹر پلان کے تحت منظم کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ ٹرک اسٹینڈ کی زمین پر تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے گا، ماڑی پور روڈ کو بیوٹیفائی کرنے کےلئے ٹرک اونرز ایسوسی ایشن تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ٹھیک ہوجائیں تو سب ٹھیک ہوسکتا ہے، ٹرک اسٹینڈ کی متبادل جگہ حاصل کرنے کےلئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہر کا سب سے بڑا مسئلہ ٹیکسز ادا نہ کرنا بھی ہے، ٹیکس نہ دینے کے باعث ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین گڈز الائنس کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹرک اسٹینڈ 100 ایکڑ رقبے پر ہے، 25 فیصد تجاوزات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید