کراچی میں صدر صرافہ مارکیٹ کے قریب 2 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا مقدمہ جیولری کی دکان کے ملازم کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
اس حوالے سے ملازم نے بتایا ہے کہ 5 اگست کو دکان مالک نے مجھے نجی گولڈ لیب سے رقم لانے کا کہا، واپسی پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے رقم چھین لی۔
دکان ملازم سے ملزمان کی لوٹ مار کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔
ویڈیو میں ملزمان کو دکان ملازم سے بیگ چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔