کراچی (آئی این پی ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان جنم لینے لگا، کراچی میں کوئی بھی سبزی 100روپے فی کلو سے کم میں دستیاب نہیں۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اب تک جاری ہیں۔ سبزیوں کی بات کی جائے تو ٹماٹر 130 روپے کلو، آلو 100 روپے کلو اور بھنڈی 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ اسی طرح ادرک اور لہسن 300سے 800روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔ گاجر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔