وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی فش ہاربر کی فوڈ فیکٹری میں گیس دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور وزیر لیبر سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فش ہاربر کی فوڈ فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے اطلاعات ہیں کہ 11 خواتین کی حالت تشویشناک ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ تمام متاثرہ خواتین کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔
مراد علی شاہ نے محکمہ فوڈ کو فیکٹری کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فوڈ فیکٹری میں ناکارہ گیس سلنڈر پائے جائیں تو اسے فوراً سیل کریں۔