• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ضلع شرقی کے بیشتر علاقوں میں رات سے گیس معطل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے ضلع شرقی کے بیشتر علاقے گزشتہ رات سے گیس کی فراہمی سے محروم ہیں، گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ضلع شرقی کے جن علاقوں میں گزشتہ رات سے گیس کی فراہمی معطل ہے ان میں گلشن، گلستان جوہر، صفورہ، موسمیات اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

مذکورہ علاقوں کے رہائشی بالخصوص صبح سویرے اسکول جانے والے بچے اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گیس کی عدم فراہمی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔

قومی خبریں سے مزید