• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے لوگ میرے بھائی، سندھیوں کیساتھ دشمنی نہیں ہونے دیں گے، مراد شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ الیکشن میں کراچی میں سب سے زیادہ نشستیں ہم حاصل کریں گے، کراچی کے لوگ میرے بھائی ہیں ، سندھیوں کے ساتھ دشمنی نہیں ہونے دیں گے ، نوکریوں کیلئے رشوت لینے والے پر اللّٰہ کی لعنت ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نےمزار قائد پر حاضری اور روڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح کی مزار قائد پر حاضری دی۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار پر قومی پرچم لہرایا ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نےکہا کہ ہمارے شہدا جنہوں نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور امن امان بحال کرنے کے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا ان کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمیں اس موقع پر کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو یاد کرنا چاہئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ 

ادھر وزیراعلیٰ ہاؤس میں انٹیگریٹڈسی فائیو آئی ایس آر بیسڈ(کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن ، کمپیوٹر، سائبر سیکورٹی، انٹیلی جنس، سرویلنس اینڈ ریکونیسنس) سیف سٹی پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ محفوظ کراچی کے لیے ہمارا سب سے بہترین اقدام ہے 

کراچی سیف سٹی پراجیکٹ صرف کیمروں کے ذریعے نگرانی اور تکنیکی ترقی کا مجموعہ نہیں بلکہ سیف سٹی منصوبہ محفوظ شہری ماحول کے لیے ہماری اجتماعی کاوشوں کو ظاہر کر تا ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہر شہری بغیر کسی خوف کے اپنی روزمرہ زندگی بسرکر سکے اور سیف سٹی منصوبہ اس مقصد کے حصول کے لیے بہترین قدم ہے۔

اہم خبریں سے مزید