• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکوں کی بحالی کی دعویدار بلدیہ کراچی کا سب سے بڑا ’’پولو گراؤنڈ‘‘ تباہ، شہریوں کو تکلیف

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پارکوں کو بحال کرنے کی دعویدار بلدیہ عظمی کراچی کا سب سے بڑا اور وی آئی پی علاقے میں موجود گورنر ہاوس کی دیوار کے ساتھ ،وزیراعلی سندھ،چیف سیکرٹری اورکمشنر کراچی ہاوس سے چند گز کے فاصلے پر واقع گلشن جناح (پولو گراونڈ) پارک ان دنوں تباہ حال ہےآنے والوں کو اسے دیکھ کر تفریح کے بجائے تکلیف ہو تی ہےکے ایم سی اس کی ماضی میں متعددبار کروڑوں روپے سے تزئین و آرائش کر چکی ہے ہر عید میں میئر، ایڈمنسٹریٹر، سفارت کار اور دیگر اعلی حکام اس میں نماز عید کرتے ہیں اس میں موجود بارہ دری میں اعلی ٰ سطح کی سرکاری تقریبات ہو تی ہیں دیکھ بھال کا ذمہ محکمہ پارکس اس کی خوبصورتی کو آ خر کیوں برقرار نہیں پاتا سیکڑوں کا ا اسٹاف موجود ہےاس وقت اگر آپ پارک جائیں تو گھاس اجڑ چکی ہے واکنگ ٹریک پر گندگی ،کچرے کے ڈھیر لگے ہیں یہ چلنے کے قابل نہیں پارک میں سائے کے لئے بنائے گئے شیڈ اور بیٹھنے کی بنچیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور ٹائل اکھڑچکی ہیں پورے پارک میں ایککچرا دان نہیں ہے درختوں کی کبھی چھٹائی نہیں ہوتی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کی یہ حالت چند دنوں میں نہیں ہو ئی ہےیہ کے ایم سی کے محکمہ پارکس کی جانب سے طویل عرصے سے نظر انداز تھا اس جان بوجھ کر شہر کے دیگر پارکوں کی طرح پہلے تباہ کیا جاتا ہے تاکہ بعد میں مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کا فنڈ مل سکے عوام کا کہنا ہے میئر کراچی جو پہلے ہی شہر میں پارکوں کی بحالی کے لئے سنجیدہ ہیں اور بحثیت ایدمنسٹریٹر کئی پارکوں کا تزئین وآرائش کے بعد افتتاح کر چکے ہیں اس پر توجہ دیں گورنر صاحب دیگر مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر اس کا دورہ کریں لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر میں موجود پارکوں پر عدم توجہ کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو جلد دوبارہ نہ صرف تباہ ہونگے بلکہ عوام کے۔
اہم خبریں سے مزید