• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تڑتڑ، ایمبولینس، سائرن، اسپتال، آپریشن تھیٹر، آئی ایم سوری،
لال خون، لال ٹکر، لال ڈبا، بریکنگ نیوز، بیپر، ہیڈلائن،
زخمی، لاش، میت، متوفی، ہلاک، جاں بحق، شہید،
دکھ، غم، صدمہ، افسوس، خدا کو یہی منظور تھا،
مذمت، مذمت، مذمت، مذمت، مذمت، مذمت،
پوسٹ مارٹم، مردہ خانہ، جنازہ، قبرستان، فاتحہ،
خاکہ، سی سی ٹی وی وڈیو، فائل فوٹیج، پرانا انٹرویو، خصوصی رپورٹ،
نوٹس، ہدایات، معطلی، تبادلہ، جیوفینسنگ، تحقیقات، کمیٹی،
پریس کانفرنس، احتجاج، مظاہرہ، نعرے، پلے کارڈ، بینر،
عدالتوں کا بائیکاٹ، اسمبلی کی قرارداد، یادیں اور باتیں، خراج عقیدت،
چھاپے، گرفتاریاں، مقدمے، ریمانڈ، ضمانت، اپیلیں، داخل دفتر،
تڑتڑ، ایمبولینس، سائرن، اسپتال، آپریشن تھیٹر، آئی ایم سوری،
تازہ ترین