انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 سابق اراکین اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اے ٹی سی کراچی میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے 2 سابق ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور اکرم چیمہ اور 2 سابق ارکان سندھ اسمبلی راجا اظہر اور عدیل احمد کے وارنٹ گرفتار جاری کیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے چاروں رہنماؤں کے خلاف تھانہ شاہ فیصل کالونی میں مقدمہ درج ہے جبکہ پولیس نے چالان میں انہیں مفرور قرار دیا تھا۔