• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد واقعہ کے تناظر میں کراچی پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی نے فیصل آباد میں ہونے والے واقعے کے تناظر میں کراچی پولیس کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رہنے اور شہر میں سیکیورٹی اقدامات مزید بہتر بنانے ، انتہائی متحرک رہنے اور غیر معمولی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہیں، ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیے کے مطابق شہر میں تمام چرچز، مندروں، مساجد، امام بارگاہوں اور اطراف سمیت ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جنس بڑھانے اور سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں ۔