کراچی کے علاقے سچل میں پولیس موبائل پر بم حملے کی جائے وقوعہ کے قریب جھاڑیوں سے ایک اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جھاڑیوں سے ملنے والے دستی بم کی پن نکلی ہوئی تھی، خوش قسمتی سے پھٹ نہیں سکا۔
پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ نے آج صبح جائے وقوعہ کا دوبارہ معائنہ کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دو دستی بم پھینکے۔
پولیس نے کہا کہ پھٹنے والا بم روسی ساختہ 'آر جی ڈی ون' تھا، جائے وقوعہ سے بم کے ٹکڑے ملے۔
پولیس حکام نے مزید کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں، فی الحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔