• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، رواں سال 68 افراد گٹر میں گر کر جاں بحق ہوئے

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث رواں سال 68 افراد گٹر میں گر کر جاں بحق ہوئے۔صدر، لائنز ایریا، لیاقت آباد اور تین ہٹی میں کھلے مین ہولز موجود ہیں جن پر کئی اموات کے باوجود ڈھکن نہیں آسکے۔ کراچی میں کھلے مین ہولز کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ ان ہولز کی وجہ سے 2023 کے 8 ماہ میں 68جانیں ضائع ہوچکی جس پر شہری انتظامیہ کو دہائی دیتے نظر آئے ہیں۔شہر میں اب بھی مختلف علاقوں میں مین ہولز کا یہ ہی حال دیکھا جا رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف بچے ہی نہیں بلکہ خواتین بھی ان مین ہولز کا شکار ہوچکی ہیں، لہذا ان مین ہولز کو ڈھکا جائے تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے میمن گوٹھ جاموٹ پاڑہ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید