کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میرے اور ڈپٹی میئر کے بلدیاتی انتخاب لڑنے کے لیے حلقے منتخب کئے جاچکے ہیں ، بلدیاتی اداروں کو بلدیاتی کام کرنے دینا چاہئے، صحت اور تعلیم بلدیاتی اداروں کا کام نہیں ہے، اصلاحات کی کوشش کرتے ہیں تو تنقید ہوتی ہے، کسی کو بھی غلط نہ کرنے دیں گے نہ خود کریں گے،آج سے ناتھا خاں پل کے نیچے انڈرپاس کا کام بھی شروع کر رہے ہیں کراچی کی 105 سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹ کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ،آنے والے دنوں میں کراچی میں بہت سارے پروجیکٹس مکمل ہوں گے، جن کا روزانہ کی بنیاد پر افتتاح کیا جائے گا، پیپلزپارٹی ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد یقین نہیں رکھتی، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے گزشتہ روز گلستان جوہر چورنگی پر بنائے جانے والے انڈر پاس کو شہریوں کے لیے باقاعدہ کھولنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔