• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیر داخلہ اور سیکرٹری کا سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز اور سیکریٹری داخلہ سندھ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا۔ 

ترجمان کے مطابق سی پی او کی آمد پر آئی جی سندھ و پولیس کے دیگر سینئر افسران نے  ان کااستقبال کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ایس پی یو نے سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ پروجیکٹ سے وابستہ چائینیز ماہرین اسٹاف کی سیکیورٹی کے بارے میں بھی بتایا۔

دریں اثناء ایس پی یو میں پولیس ریکروٹمنٹ کے عمل کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی۔ 

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ ایس پی یو میں میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر جلد سے جلد ریکروٹمنٹ کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نہیں چاہتے کہ ملک خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہو۔ چائنیز باشندگان کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ 

آئی جی سندھ نے بتایا کہ کلوز مانیٹرنگ اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے چائینیز کی سیکیورٹی غیر معمولی بناتے ہیں۔ 

بعدازاں وزیر داخلہ و سیکریٹری داخلہ سندھ, سی پی او میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ اے آئی جیز، ویلفیئر، لاجسٹکس اور آئی ٹی بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید