• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

کراچی(پی پی آئی )کراچی میں مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوںمیں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،متعدد کیسزمیں مجرموں نے ایسے شہریوں کی بھی جان لی جنہوں نے مزاحمت نہیں کی۔سندھ پولیس کے اعداد و شمار صوبائی دارالحکومت میں سنگین لاقانونیت کی مجموعی صورت حال کی عکاسی کرتے ہیں۔پولیس موبائل فون چھیننے، ڈکیتی، موٹر سائیکل/کار چھیننے اور چوری کے واقعات کو اسٹریٹ کرائم کے زمرے میں درج کرتی ہے۔بہت سے معاملات میں، مسلح مجرموں نے متعدد ایسے شہریوں کو بھی گولی مار دی جنہوں نے کسی بھی قسم کی جسمانی یا زبانی مزاحمت بھی نہیں کی البتہ پولیس ایسی تمام وارداتوں کی ڈکیتی مزاحمت کے طور پر درجہ بندی کرتی ہے، اس بات سے قطع نظر کہ اس حقیقت سے متاثرہ شخص نے مزاحمت کی یا نہیں۔اس دوران ہزاروںسیل فون چھین لیے گئے یا چوری ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید