موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آج شہر قائد کراچی میں موسم کچھ گرم محسوس کیا جارہا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق، اگست کے اختتام تک کوئی مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ 3 یا 4 ستمبر کو ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہے اور سسٹم سندھ کی جانب آیا تو ستمبر میں مون سون کی بارش سندھ میں ہوسکتی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ مون سون سیزن 15 ستمبر تک سندھ میں ختم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق، ستمبر کے آخری دن اور اکتوبر میں سندھ کا موسم گرم رہ سکتا ہے۔