کراچی میں گزشتہ روز شارع فیصل پر شیر آنے کے معاملے پر محکمہ وائلڈ لائف نے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق پونے 7 بجے اطلاع ملی کہ شارع فیصل پر شیر گھوم رہا ہے، موقع پر پہنچنے پر پتا چلا کہ شیر بلڈنگ کی پارکنگ میں ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق فوری طور پر شیر کو پکڑ کر کراچی چڑیا گھر منتقل کیا گیا جبکہ گاڑی میں موجود کچھوے کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔