کراچی میں ایڈیشنل سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں شارع فیصل پر شیر آنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جج شاہد علی کی روبرو ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ شیر صرف 7 ماہ کا بچہ ہے۔
اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ شیر اگر بچہ ہے تو پھر آپ کی گود میں دے دیا جائے؟ انہوں نے مزید کہا کہ کیا ملزمان بھی 5 ماہ کے بچے ہیں؟
خیال رہے کہ گذشتہ روز کراچی کی مصروف سڑک شاہراہ فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب اچانک شیر نمودار ہوگیا تھا۔
فٹ پاتھ، پارکنگ ایریا سمیت دیگر مقامات پر شیر کافی دیرتک چہل قدمی کرتارہا، طویل کوششوں کے بعد شیر پر قابو پایا گیا اور اسے چڑیا گھر منتقل کردیا گیا۔