کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر دراڑیں پڑگئیں، مرمت کا نوٹم جاری کردیا گیا۔
کراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 ایل اور 7 آر کا یومیہ بندش کا شیڈول جاری ہوگیا۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ 5 ماہ تک روزانہ دو سے تین گھنٹے دونوں رن ویز بند رہیں گے۔ مرمت کے دوران ان رن ویز پر فلائٹ آپریشن نہیں ہوسکے گا۔