کراچی میں شارع فیصل سے پکڑے گئے شیر کی چڑیا گھر منتقلی کے بعد اس کے مالک نے کہا ہے کہ چڑیا گھر میں شیر کی دیکھ بھال اور ملنے کے لیے آتا رہوں گا۔
دوسری جانب چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ چڑیا گھر میں شیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے، چڑیا گھر میں جانوروں کو پنجروں میں زنجیر کے بغیر رکھا جاتا ہے۔
زو انتظامیہ کے مطابق شیر کی خوراک کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، شیر کا مالک شیر کے گلے میں موجود زنجیر لینے آیا تھا۔
زو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیر کے گلے میں زنجیر غیر ضروری تھی۔