• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلئے زیرو ٹالرینس ہے، نگراں وزیر داخلہ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا ہے کہ نگران حکومت کیلئے انتخابات کرانا مسئلہ نہیں صرف الیکشن شیڈول کا انتظار ہے، الیکشن میں نگران حکومت کا کوئی کردار نہیں چیف الیکشن کمشنر تاریخ دینگے ہم پولیس رینجرز اور فوج دینگے،مجھ پر کوئی پریشر نہیں ہے، بہت جلد تقرریوں اور تبادلوں کا مسئلہ حل بھی ہو جائیگا،کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلئے زیرو ٹارلینس کا فیصلہ کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں نگراں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز برہانی محل پہنچے اور داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے شہزادہ حسین بھائی برہان الدین سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہا کہ شہزادہ حسین بوہرا سے ملنے آیا ہوں جو عرصے بعد پاکستان آئے ہیں اب وہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمزاور منشیات پر زیرو ٹارلینس کا فیصلہ کیا ہے ،مہنگائی افسوسناک ہے لوگ مشکل میں ہیں۔